Live Updates

ْوزیراعظم نے چیف جسٹس سے ملاقات میں نوازشریف کو بچانے کیلئے ہاتھ باندھے ہونگے، عمران خان

گر وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف بیان واپس نہیں لیا تو ہم اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے،سینیٹ انتخابات میں تمام معاملات جمہوری طریقے سے انجام پائے،وزیراعظم کے بیان سے پورے پاکستان اور خصوصاً بلوچستان کے عوام کو ٹھیس پہنچی،گزشتہ الیکشن میں نگران سیٹ اپ ناکام ہو گیا تھا، کوشش ہے کہ ایسا نگران سیٹ اپ آئے کہ جس پر تمام جماعتیں متفق ہوں، وزیراعظم قوم کے مجرم کا دفاع کررہے ہیں،مریم نواز کے کیس میں نواز شریف کا نام کیسے آسکتا ہے،کیس بچوں کا ہے تو والد کا نام کیوں آئے گا،وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور چیئرمین پی ٹی آئی کی مشترکہ پریس کانفرنس

جمعرات 29 مارچ 2018 20:18

ْوزیراعظم نے چیف جسٹس سے ملاقات میں نوازشریف کو بچانے کیلئے ہاتھ باندھے ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف بیان واپس نہیں لیا تو ہم اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے،سینیٹ انتخابات میں تمام معاملات جمہوری طریقے سے انجام پائے،وزیراعظم کے بیان سے پورے پاکستان اور خصوصاً بلوچستان کے عوام کو ٹھیس پہنچی جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے چیف جسٹس ثاقب نثار سے دو گھنٹے کی ملاقات کے دوران نواز شریف کی معافی کی بات کی ہو گی، گزشتہ الیکشن میں نگران سیٹ اپ ناکام ہو گیا تھا، کوشش ہے کہ ایسا نگران سیٹ اپ آئے کہ جس پر تمام جماعتیں متفق ہوں، وزیراعظم قوم کے مجرم کا دفاع کررہے ہیں،مریم نواز کے کیس میں نواز شریف کا نام کیسے آسکتا ہے،کیس بچوں کا ہے تو والد کا نام کیوں آئے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے کہا کہ عمران خان کو کوئٹہ آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں، سینیٹ الیکشن میں ساتھ دینے پر مشکور ہوں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ بلوچستان میں احساس محرومی ختم کرنے کیلئے بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ لانے کی ضرورت ہے، میں ان تمام جماعتوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے ہمیں سینیٹ انتخابات میں سپورٹ کیا، تمام معاملات جمہوری طریقے سے انجام پائے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا سینیٹ انتخابات کے بارے میں ریمارکس مناسب نہیں ہیں، وزیراعظم کے بیان سے پورے پاکستان اور خصوصاً بلوچستان کے عوام کو ٹھیس پہنچی، وزیراعظم نے اگر چیئرمین سینیٹ کے خلاف اپنا بیان واپس نہ لیا تو ہم اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے،بلوچستان کا چیئرمین جمہوری طریقے سے منتخب ہوا ہے، عمران خا نے بلوچستان کو حقوق دلانے میں پہل کر دی ہے، چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں عمران خان کا بہت کردار ہے۔

عمران خان نے کہا کہ میں بلوچستان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ ان کا چیئرمین سینیٹ منتخب ہوا، بلوچستان میں ہر طرف احساس محرومی محسوس ہوتا ہے،یہ بات نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کیلئے خوش آئند ہے، سابق وزیراعظم پیسے بچانے کیلئے عوام سے جھوٹ بول رہا ہے، مریم نواز کے کیس میں نواز شریف کا نام کیسے آسکتا ہے،کیس بچوں کا ہے تو والد کا نام کیوں آئے گا، وزیراعظم سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین کر رہا ہے، اگر وزیراعظم فیصلہ نہیں مانتا تو دوسرے مجرم کیوں مانیں، شریف خاندان کو ابھی تک ثبوت فراہم کرنے کی مہلت دی جا رہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ چھانگا مانگا میں پہلی مرتبہ سیاستدانوں کی بولی لگائی گئی،ملک میں ہارس ٹریڈنگ سب سے پہلے شریف برادران نے شروع کی، وزیراعظم قوم کے مجرم کا دفاع کررہے ہیں، شاہد خاقان عباسی نے چیف جسٹس ثاقب نثار سے دو گھنٹے کی ملاقات کے دوران نواز شریف کی معافی کی بات کی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ بلین ٹری سونامی پراجیکٹ سے دوسرے صوبوں پر دبائو پڑا ہے، باجوہ ڈاکٹرائن تو آئین و جمہوریت ہے جبکہ ایک شریف ڈاکٹرائن ہے، دھاندلی کر کے پیسہ کمائو اور پھر بچوں کے نام پر دنیا میں رکھ دو، امریکی ایئرپورٹ پر وزیراعظم کی تلاشی لی گئی، آصف زرداری اتنے ہی کرپٹ ہیں جتنے نواز شریف، امید ہے کہ 2018کا الیکشن تحریک انصاف جیتے گی، کسی پارٹی کے کرپٹ سربراہ سے ہمارا اتحاد نہیں ہو گا،نگران حکومت کا کام صاف اور شفاف الیکشن کرانا ہے، گزشتہ الیکشن میں نگران سیٹ اپ ناکام ہو گیا تھا، کوشش ہے کہ ایسا نگران سیٹ اپ آئے کہ جس پر تمام جماعتیں متفق ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ جمہوریت تب آتی ہے جب الیکشن صاف اور شفاف ہوں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات