آل جموں وکشمیر ریفیوجی ویلفیئر ایسوسی ایشن مظفرآبادکے نو منتخب عہدیداران کا اعلان کر دیا گیا

جمعرات 29 مارچ 2018 21:06

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2018ء) آل جموں وکشمیر ریفیوجی ویلفیئر ایسوسی ایشن مظفرآبادکے نو منتخب عہدیداران کا اعلان کر دیا گیا ۔ محمد نذیر باگڑی صدر ، مجاہد شیراز کاٹل نائب صدر، طاہر مسعود منہاس جنرل سیکرٹری ، محمد عاطف سلہریا جوائنٹ سیکرٹری ، امجد خاقان سیکرٹری مالیات ، چوہدری چراغ دین ، سیکرٹری نشرو اشاعت آل جموں وکشمیر ریفیوجی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداران میں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آل جموںوکشمیر ریفیوجی ویلفیئر ایسوسی ایشن مظفرآباد کے انتخابات کے لیے طارق سعید کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا تھا ۔ چیف الیکشن کمشنر نے انتخابات کا اخبار میں باقاعدہ شیڈول جاری کیا۔ کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ تک متذکرہ بالا پینل نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جن کی جانچ پڑتال کے بعد حتمی فہر ست جاری کر دی گئی چونکہ کسی بھی دوسرے پینل نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے تھے اس لیے چیف الیکشن کمشنر نے انتخابات کی مقرر تاریخ کے بعد متذکرہ پینل کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا اعلان کر دیا ۔