پیپلزسیکرٹریٹ باغ میں 4اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی عقید ت و احترام سے بنائی جائے گی‘سردار عبدالمجید

جمعرات 29 مارچ 2018 21:14

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2018ء) پیپلزسیکرٹریٹ باغ میں 04اپریل کو شہید ذولفقار علی بھٹو کی برسی عقید ت و احترام سے بنائی جائے گی ۔ ان کی سیاسی خدمات ملک پاکستان کے لیے خدمات اور عوام کے لیے خدمات کو تاریخی حوالے سے یاد رکھی جائے گی ۔ پیپلز پارٹی باغ ، پی وائی او باغ ، پی ایس ایف باغ کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر معروف قانون دان سردار عبدالمجید ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اس تاریخی دن پر اہمیت ڈالنے کے لیے جس میں خصوصی شرکت چیئرمین پی وائی او و سابق امیدوار اسمبلی حلقہ شرقی باغ سردار ضیاء القمر خصوصی خطاب کریں گے ۔ اس تقریب میںایصال ثواب کے لیے فتح خوانی بھی کی جائے گی ۔ باغ والے پاکستان پیپلز پارٹی کے دئیے ہوئے منشور آگے بڑھاتے ہوئے اس دن کو خصوصی طور پر بنا رہے ہیں ۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو ایشیاء کے پہلے عظیم لیڈر تھے جنہوں نے ملک و قوم کے لیے قربانی دی ۔ میں تمام پیپلز پارٹی ، پی وائی ، او پی ایس ایف کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ گیارہ بجے پیپلز سیکرٹریٹ میں شرکت کریں تاکہ عظیم لیڈر کے ایصال ثواب کے لیے شرکت کو یقینی بنائیں اور شہید عظیم قائد کو خراج تحسین بھی پیش کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :