تاخیر سے کالج پہنچنے پر طالب علم کو ناچنے کی سزا ، وڈیو وائرل،3 لاکھ 73ہزار افراد وڈیو دیکھ چکے ہیں

جمعرات 29 مارچ 2018 21:18

تاخیر سے کالج پہنچنے پر طالب علم کو ناچنے کی سزا ، وڈیو وائرل،3 لاکھ ..
ٹمپا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2018ء)مقامی کیسر یونیورسٹی کے کالج میں طالب علم کو تاخیر سے پہنچنے پر ناچنے کی سزا سنائی گئی، سزا کی وڈیو کو اب تک 3لاکھ 73ہزار افراد دیکھ چکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی کیسر یونیورسٹی کے زیر انتظام چلنے والے ایک کالج کے طالب علم کو اسو قت عجیب و غریب سزا کا سامنا کرنا پڑا جب وہ تاخیر سے کالج پہنچا اور کلاس میں داخل ہوتے ہی ٹیچر نے اسے کوئی اور سزا دینے کے بجائے کافی دیر سے کلاس میں بیٹھے ہوئے اور دیگر طلباء کو تفریح فراہم کرنے کی غرض سے اسے کلاس میں ناچنے کا حکم دیدیا۔

موقع کی وڈیو اسی یونیورسٹی کی ایک دوسری خاتون ٹیچر نے اتاری ہے جن کا کہناہے کہ سزا پانے والا طالب علم بھی شاید پڑھنے سے زیادہ ناچنے کی فکر میں تھا اسی لئے اس نے کسی ردعمل کااظہار کئے بغیر ناچنا شروع کردیا اور طلبا اس سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

(جاری ہے)

کہا جاتا ہے کہ یہ طالب علم ڈی جی چپ مین کے گانے اسٹیکی چن رول اٹ کی دھن پر گا رہا تھا اور دوسرے ساتھی کوریو گرافی کا فرض انجام دے رہے تھے۔ سزا پانے والے طالب علم نے بعد میں اپنے ساتھ پیش آنے والی صورتحال پر ٹویٹ جاری کیا او رکہا کہ ہمارا کالج ہمیں پڑھاتا بھی ہے اور زندگی کی دیگر تفریحات سے لطف لینے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والی وڈیو کو اب تک 373000افراد دیکھ چکے ہیں۔