جائیداد کی تقسیم پر بہو کے ہاتھوں سسر قتل،پولیس نے آلہ قتل سمیت گرفتارکرلیا

جمعرات 29 مارچ 2018 21:18

جائیداد کی تقسیم پر بہو کے ہاتھوں سسر قتل،پولیس نے آلہ قتل سمیت گرفتارکرلیا
لکھنؤ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2018ء) بھارتی ریاست لکھنؤ کے ضلع جیت پور میں بہو نے جائیداد کی تقسیم کے تنازعے پر سسر کو قتل کردیا، پولیس نے آلہ قتل سمیت گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

بھارتیمیڈیا کے مطابق لکھنؤ کے ضلع جیت پور کے نون ہرا گاؤں میں جائیداد کی تقسیم اورپنشن کی آدھی رقم نہ دینے پرناراض بہو نے سسر کا سرگنڈاسہ سے کاٹ کر قتل کردیا، صدر جمہوریہ ایوارڈ یافتہ سبکدوش ٹیچر کے دن دہاڑے قتل سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی، قتل کے بعد بہو نے پولیس کو ٹیلیفون کرکے قتل کی اطلاع کردی،پولیس نے موقع پر پہنچ کر بہو کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیااور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔

پولیس نے مقتول کے بیٹے کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔گزشتہ روز سسر68سالہ رام کمار موریہ اپنے کمرے میں ٹی وی دیکھ رہا تھا، اسی دوران ان کی چھوٹی بہو سمن ہاتھ میں گنڈاسہ لئے کمرے میں داخل ہوئی اور اندر سے دروازہ بند کرکے رام کمار پرحملہ کرکے موقع پر ہی ہلاک کردیا۔ جیت پورتھانے کے ایس او جتندر سنگھ جائے وقوعہ پر پہنچ کرٹیچر رام کمار موریہ کی نعش برآمد کی ان کے جسم پر 17 سے زائد دھاردار آلے سے کئے گئے وارکے نشانات موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :