یو نیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میںشجرکاری مہم کاآغاز

جمعرات 29 مارچ 2018 22:11

لاہور۔29 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2018ء) یو نیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میںشجرکاری مہم کاآغاز کر دیا گیااس سلسلے میںیونیورسٹی کے طول و عرض میں بیس سے زائد پودے لگائے گئے۔ وائس چانسلریو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے جامعہ کی انوائرنمنٹل اینڈ ہارٹیکلچرل سوسائٹی اور اے بی بی کے باہمی اشتراک سے ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے کیلئے شروع کی گئی -'شجرکاری 'مہم کا آغاز پودا لگا کرکیا۔

مہم کا مقصد کیمپس کو سر سبز وشاداب بناکر طلباء کو صحت افزاء ماحول فراہم کرنا ہے۔ایڈوائزر انوائرنمنٹل اینڈ ہارٹیکلچرل سوسائٹی ڈاکٹر نیلم ناز، چیئرمین مائننگ ڈاکٹر ذوالفقار،رجسٹرار محمد آصف،ہارٹیکلچرسٹ جنید،آفیسر تعلقات عامہ علی اشرف ،ریزیڈینٹ آفیسر، جنرل سیکرٹری جنید جٹیال اور اے بی بی کے نمائندگان نے مختلف اقسام کے پودے لگا کر مہم میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے کہا کہ پودے لگا کر ہم دنیا کو درپیش موسمیاتی تبدیلی جیسے مسائل پر قابو پاسکتے ہیں اس مقصد کیلئے باقی جامعات میں بھی اس قسم کی سر گرمیاں منعقد کروائی جانی چاہیئں۔انہوں نے طلباء کوکیمپس میں موجودہ پودوں اور درختوں کا ناصرف خیال رکھنے بلکہ انکی تعداد میں اضافے کی یقینی بنانے کیلئے خصوصی ہدایات بھی جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :