وویمن یونیورسٹی صوابی اور برطانوی یونیورسٹی لیسٹر کے مابین تعلیمی تعاون کا معاہدہ

جمعرات 29 مارچ 2018 22:18

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2018ء) وویمن یونیورسٹی صوابی اور برطانوی یونیورسٹی لیسٹر کے مابین تعلیمی تعاون کا معاہدہ ہوگیا ،اس سلسلے میں برطانیہ کے لیسٹر یونیورسٹی میں ایک تقریب منعقد ہوئی ،جس میں لیسٹر یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر پال مونگز اور وویمن یونیورسٹی کے چانسلر پروفیسر خانزادی فاطمہ خٹک نے شرکت کی ،اس موقع پر دونوں نے تعلیمی تعاون کے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے ،اس معاہدے کے تحت وویمن یونیورسٹی کے طلباء اور اساتذہ بیرونی ملک تعلیمی سرگرمیوں اور ٹریننگ پروگراموں میں شرکت کرسکیں گے ،پروفیسر ڈاکٹر خانزادی فاطمہ خٹک نے کہا کہ وہ اپنی زیرنگرانی وویمن یونیورسٹی کے طلباء اور اساتذة کو بین الاقوامی معیار اور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے پرعزم ہیں ۔