لاہور، ویجیٹیبل فیٹ سے بنی مضر صحت فروزن ڈیزرٹ کوآئسکریم کہہ کر فروخت کرنے پر پابندی ، غلط لیبلنگ اور غیر معیاری اجزاء کے استعمال پر6 فوڈ پوائنٹس سر بمہر،چربی سے تیل بنانے والا یونٹ سیل، غیر معیاری اشیاء خورونوش کی کسی بھی سطح پر فروخت کی اجازت نہیں ہے۔ اے ڈی جی آپریشنز

جمعرات 29 مارچ 2018 22:19

لاہور، ویجیٹیبل فیٹ سے بنی مضر صحت فروزن ڈیزرٹ کوآئسکریم کہہ کر فروخت ..
لاہور۔29 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے شہر بھرمیں اے ڈی جی آپریشنز کی سر براہی میں ملاوٹ مافیا کی خلاف کارروائیاں کر تے ہو ئے غلط لیبلنگ، غیر معیاری اجزاء کے استعمال، ناقص صفائی کے انتظامات پر5مختلف فوڈ پوائنٹس اورچربی سے تیل بنانے والا یو نٹ سر بمہر کر دیا۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر تے ہو ئے غلط لیبلنگ، غیر معیاری اجزاء کے استعمال پرفائن قلفہ کا پروڈکشن یونٹ اور سٹور ایریا سیل کر دیا ۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز رافیعہ حیدرنے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ویجیٹیبل فیٹ سے بنی فروزن ڈیزرٹ شادی ہالوں کو قلفہ کہہ کر فروخت کی جاتی تھی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیںمناواں میں بھی آئس کریم کے نام پر فروزن ڈیزرٹ پردودھ سے بنی آئس کریم کی لیبلنگ کرنے پر اسلم سنز فیکٹری سر بمہر کر دی گئی ۔ فیکٹری غلط لیبلنگ، غیر معیاری اجزاء،پروڈکشن ایریا میں بلیوں کی موجودگی پر سیل کی گئی ۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مزید کارروائیوں کر تے ہو ئے طلعت پارک میں چربی سے تیل بنانے والا یونٹ بھی سر بمہر کر دیا۔برآمد شدہ تیل بائیوڈیزل یونٹ بھیجوا دیاگیا جو کہ شہر کے مختلف فوڈپوائنٹس کو سپلائی کیا جانا تھا۔جانوروں کی چربی سے تیار کردہ تیل صرف بائیوڈیزل بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ گجومتہ میں فیضان ملک پوائنٹ اور راحت ڈیری پرانی انار کلی کو سٹور ایریا میںصفائی کے ناقص انتظامات پر سیل جبکہ علی افضل ملک شاپ سے 150 لیٹر ناقص دودھ تلف کر دیا گیا۔

شہر بھر میں کارروائیوں کے دوران لازمی فورٹی فیکیشن نہ کرنے اور صفائی کے ناقص حالات پر عمران سالٹ پراسیسنگ فیکٹری سیل کر دی گئی۔ اے ڈی جی آپریشنز نے واضح کیا کہ شادی ہالوں میں آئس کریم اور قلفہ کے نام پر فروزن ڈیزرٹ کھلانے کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا گیاہے۔گمراہ کن لیبلنگ والی غیر معیاری اشیاء خورونوش کی کسی سطح پر فروخت کی اجازت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :