لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف دائر درخواست پر یونیورسٹی انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا

جمعرات 29 مارچ 2018 22:36

لاہور۔29 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس شجاعت علی خان نے جیولوجی کے شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر شاہد غازی کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز عدالت کے روبرو درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ یونیورسٹی رولز کے مطابق جیولوجی کے پروفیسر کو جیو فزکس ڈپیاٹمنٹ میں تعینات نہیں کیا جاسکتا۔

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر ذکریا ذاکر نے اختیار سے تجاوز کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر احکامات جاری کیے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت وائس چانسلر کی جانب سے کی گی شعبہ جیو فزکس میں تعیناتی کو کالعدم قرار دینے کا حکم دے۔عدالت نے پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کو نوٹسز جاری کردیئے۔