"کتے کی قبر" کا تنازعہ، صوبہ بلوچستان اور سندھ کے درمیان جھگڑا پیدا ہوگیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 29 مارچ 2018 21:23

"کتے کی قبر" کا تنازعہ، صوبہ بلوچستان اور سندھ کے درمیان جھگڑا پیدا ..
کراچی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29مارچ 2018ء) "کتے کی قبر" کے تنازعے کے باعث صوبہ بلوچستان اور سندھ کے درمیان جھگڑا پیدا ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں کی جانے والی نئی حلقہ بندیوں پر سیایس جماعتوں کی جانب سے شدید اعتراضات کیے جا رہے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کا دعوی ہے کہ نئی حلقہ بندیوں میں کئی حلقوں میں ایک صوبے کے علاقے کو دوسرے صوبے کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

اسی حوالے سے سندھ اور بلوچستان کی سرحد پر موجود ایک علاقے "کتے کی قبر" کی ملکیت نے بھی دو صوبوں کو آمنے سامنے لا کھڑا کیا ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ "کتے کی قبر" کا علاقہ سندھ کا حصہ ہے اور رہے گا، سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ سطح سمندر سے 7500 فٹ کی بلندی پر واقع اس علاقے کو "کتے کی قبر" کے نام سے جانا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ کے صوبائی وزیر نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ "کتے کی قبر" کا علاقہ سندھ کا حصہ ہے اور رہے گا۔

سندھ کی سرحد پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کریں گے۔ "کتے کی قبر" کا علاقہ تقریباً ڈھائی لاکھ ایکڑ اراضی پر مشتمل ہے جو کھیرتھر کے پہاڑی سلسلے میں ٹھنڈا علاقہ ہے اور گورکھ ہل سٹیشن سے بھی بلند ہے۔ جبکہ دوسری جانب بلوچستان کا دعوی ہے کہ چونکہ الیکشن کمیشن نے اس علاقے کو بلوچستان کے حلقے میں شامل کیا ہے، اس لیے یہ علاقہ ان کے صوبے کا حصہ تصور کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :