وزیراعظم چیئرمین سینیٹ سے متعلق اپنا واپس لیں ورنہ اسلام آباد کی طرف مارچ کرینگے، میر عبدالقدوس بزنجو

سوچ بھی نہیں سکتے وزیراعظم ایسے غیر ذمہ دارانہ بات کر سکتے ہیں، چیئرمین سینیٹ سے متعلق بیان دینے پر بلوچستان کے عوام مایوس ہو چکے ہیں،وزیر اعلی بلوچستان

جمعرات 29 مارچ 2018 22:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ وزیراعظم چیئرمین سینیٹ سے متعلق اپنا واپس لیں ورنہ اسلام آباد کی طرف مارچ کرینگے سوچ بھی نہیں سکتے وزیراعظم ایسے غیر ذمہ دارانہ بات کر سکتے ہیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بڑے امیدیں وابستہ تھی چیئرمین سینیٹ سے متعلق بیان دینے پر بلوچستان کے عوام مایوس ہو چکے ہیں عمران خان کے مشکور ہے جنہوں نے چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی کی حمایت کی اور بلوچستان کے عوام عمران خان کے شکر گزار ہے ان خیالات کاا ظہار انہوں نے ہنہ ریسٹ ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، جہانگیر ترین، تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند، صوبائی وزراء، سینیٹرز، اراکین اسمبلی بھی موجود تھے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ہم نے عمران خان سے درخواست کی تھی وہ بلوچستان کا دورہ کرے جس پر ہم ان کے مشکور ہے سینیٹ کے الیکشن میں جس طرح انہوںنے بلوچستان سے منتخب آزاد سینیٹرز کی حمایت کیا تھا اس پر بلوچستان کے عوام ان کے مشکور ہے کہ انہوں نے ایک غریب صوبے سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز کی حمایت کی جس طرح انہوں نے چیئرمین سینیٹ میں ہمارا ساتھ دیا وہ ایک جمہوری طریقہ تھا اور ہم نے ایک جمہوری انداز میں چیئرمین سینیٹ کو منتخب کرایا انہوںنے کہا کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے چیئرمین سینیٹ کے بارے میں وزیراعظم نے جو بیان دیئے وہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے ا تنے بڑے عہدے پر رہتے ہوئے انہوں نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا وزیراعظم پورے پاکستان کا ہو تا ہے جب وزیراعظم منتخب ہوا تو سب سے زیادہ ہمیں خوشی ہوئی تھی لیکن ان کی اس طرح غیر ذمہ دارانہ بیان سے نہ صرف ہمارا بلکہ پورے بلوچستان کے عوام کا دل دکھا ہے انہیں چا ہئے کہ وہ اپنا واپس لیں اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو ہم اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرینگے انہوں نے کہا کہ ہم پوائنٹ اسکورنگ میں نہیں جاتے، وزیراعظم کے بیان سے بہت تکلیف ہوئی۔

متعلقہ عنوان :