کوئٹہ،خواتین وطالبات جماعت اسلامی میں شامل ہوکر اسلامی پاکستان خوشحال بلوچستان جدوجہد میں ساتھ دیں، روبینہ علی

میڈیا ملک سے فحاشی وعریانی اوربے راہ روی ختم کرنے کیلئے اپناکردار ادا کریں، کہ تعلیم وصحت ترقی وخوشحال امن وعدل کیلئے جماعت اسلامی جدوجہد کر رہی ہے، آسمہ قاضی

جمعرات 29 مارچ 2018 22:49

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2018ء) جماعت اسلامی خواتین ضلع کوئٹہ کی ناظمہ روبینہ علی ،آسمہ قاضی،فہمیدہ پانیزئی ،فرزانہ اعجاز ،نبیلہ منصوری نے کہا کہ خواتین وطالبات اور نوجوا ن جماعت اسلامی میں شامل ہوکر اسلامی پاکستان خوشحال بلوچستان جدوجہد میں ساتھ دیں میڈیاکو بھی اسلامی بنانے کی ضرورت ہے میڈیا ملک سے فحاشی وعریانی اوربے راہ روی ختم کرنے کیلئے اپناکردار ادا کریں ۔

انفاق فی سبیل اللہ کے ذریعے ملک میں تبدیلی لانے کا آغازجماعت اسلامی نے کر دیا انشاء اللہ عوام کی مالی افراد قوت سے ملک میں اسلامی نظام نافذ کرکے قوم کو مسائل ومشکلا ت اور پریشانیوں سے نجات دلائیں گے خواتین وطالبات جماعت اسلامی خواتین کاساتھ دیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تعلیم وصحت ترقی وخوشحال امن وعدل کیلئے جماعت اسلامی جدوجہد کر رہی ہے عوام آئندہ الیکشن میں حقیقی تبدیلی مسائل کے حل اور ملک میں اسلامی حکومت کے قیام کیلئے جماعت اسلامی ودینی جماعتوں کا ساتھ دیں نوجوان قائد جماعت اسلامی پاکستان کے امیر قائد ملت اسلامیہ سنیٹر سراج الحق کی سربراہی میں ہم اسلامی پاکستان خوشحال بلوچستان کوبنائیںگے لوگوں نے جن پرانتخابات میں اعتماد کیا تھا انہوں نے لوٹ مار کو رواج دیاقومی خزانہ کولوٹااور بدعنوانی کو رواج دی اقرباء پروری اور رشوت سفارش اور نوکری برائے فروخت کی کلچر نے نوجوانوں کو بے راہ روی ومایوسی کی طرف دھکیل دیا جماعت اسلامی عوام ،خواتین ونوجوانوں کو متحرک ومنظم کر رہی ہے تاکہ اس ملک کو اسلامی اور بلوچستان کو خوشحال بنایا جائے عوام جماعت اسلامی کاساتھ دیں ملک میں منکرات وبرائی کے اڈے آبادجبکہ تعلیمی ادارے ،کھیل کے میدان ،اورصحت کے مراکز تباہ وغیر آبادہوگیے ہیں لوٹ مار ختم کرکے ہی نوجوانوں کے مسائل حل کیے جاسکتے ہیں جماعت اسلامی کے قائدین کا دامن ہر قسم کے کرپشن سے پاک ہے اور ملک میں حقیقی تبدیلی نوجوان ہی جماعت اسلامی کے پرچم تلے سراج الحق کی قیادت میں لائیگی۔