بلوچستان میں ایڈز کنٹرول پروگرام کو ایڈز کی وباء کو روکنے کے لئے مزید موثر بنایا جارہا ہے، صالح محمد ناصر

دو سالہ کارکردگی کی بدولت ایڈز کے مریضوں کی رجسٹریشن کی تعداد 6 سو سے بڑھا کر 929 ہوگئی ہے،ہ تعلیم بلوچستان میں ایڈز کے حوالے سے عوام الناس میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے موثر کردار ادا کرسکتا ہے،سیکرٹری صحت بلوچستا ن

جمعرات 29 مارچ 2018 22:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2018ء) سیکرٹری صحت صالح محمد ناصر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ایڈز کنٹرول پروگرام کو ایڈز کی وباء کو روکنے کے لئے مزید موثر بنایا جارہا ہے دو سالہ شاندار کارکردگی کی بدولت ایڈز کے مریضوں کی رجسٹریشن کی تعداد 6 سو سے بڑھا کر 929 ہوگئی ہے محکمہ تعلیم بلوچستان میں ایڈز کے حوالے سے عوام الناس میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے موثر کردار ادا کرسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اییڈز کنٹرول پروگرام کے زیراہتمام شعور و آگہی مہم کے تحت محکمہ تعلیم کے کردار کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محکمہ تعلیم کے افسران مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان اور دانشوروں نے شرکت کی سیکرٹری صحت صالح محمد ناصر نے کہا کہ ایڈز کے خلاف شعور کی بیدار کی آج بہت ضرورت ہے اور ایڈز سے متعلق جب لوگوں کو آگہی ملے گی تو ایڈز کے مریض بغیر کسی خوف و شرم کے سامنے آئیں گے اور باقاعدہ ان کی رجسٹریشن ہوگی صوبائی منیجر ایڈز کنٹرول پروگرام ڈاکٹر نورقاضی نے کہا کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق بلوچستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہے جس میں صرف 929 رجسٹرڈ ہیں معاشرے کے تمام طبقات اور اداروں سمیت علماء کرام کو ملکر ایڈز کی روک تھام میں موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ایڈز سے لوگ آج بھی لاعلم ہیں اور خوفزدہ ہ یں ایڈز صرف جنسی بے راہ روی سے نہیں دیگر طریقوں سے بھی پھیلتا ہے اور ہمارے ادارے میں باقاعدہ اس مرض کی بہتر تشخیص اور علاج معالجے کی مفت سہولتیں موجود ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹروں میں مفت ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہیں سیمینار سے ڈاکٹر کے ڈی عثمانی ‘ ڈاکٹر ممتاز مگسی ‘ امان اللہ کاکڑ ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر تعلیم سیدناصر شاہ نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ایڈز کنٹرول پروگرام کے محمد خان زہری ‘ محمد اشفاق یاسین زئی ‘ عالمگیر اور وطن یار خلجی نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :