Live Updates

بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کی پی ٹی آئی کارکنوں کی صحافیوں پر تشدد اور کیمرہ توڑنے کے سخت مذمت

جمعرات 29 مارچ 2018 22:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2018ء) بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے جاری کردہ ایک بیان میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کوئٹہ آمد کے موقع پر کارکنوں کی بدنظمی صحافیوں پر تشدد اور کیمرہ توڑنے کے واقع کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اعلیٰ قیادت اور ضلعی انتظامیہ ایسے واقعات کا نوٹس لے صحافیوں کو کوریج کے دوران ہراساں کرنا غیر سیاسی عمل ہے کوریج کے دوران نظم وضبط کو بر قرار رکھنا پارٹی رہنمائوں کی ذمہ داری ہے جس سے انحراف کیا گیا بیان میں کہا گیا ہے صحافیوں کو ہراساں کر نا اور تشدد کے واقعات مہذب معاشرے کی عکاسی نہیں کرتے عمران خان کی آمد کے موقع پر پیش ہونے والی بد نظمی اور صحافیوں کے زخمی ہونا قابل افسوس عمل ہے بیان میں تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت سے نوٹس لینے اور آئندہ ایسے واقعات کا سدباب کیا جائے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنا انتظامیہ اور تحریک انصاف کی ذمہ داری تھی جس سے انحراف کیا گیا جس پربی یوجے احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات