سپریم کورٹ کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے حوالے سے چیف جسٹس ثاقب نثار سے منسوب خبر کی وضاحت

چیف جسٹس نے وزیراعظم کے لئے فریادی کا لفظ استعمال نہیں کیا، ترجمان سپریم کورٹ

جمعرات 29 مارچ 2018 23:15

سپریم کورٹ کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے حوالے سے چیف جسٹس ثاقب نثار ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2018ء) سپریم کورٹ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے حوالے سے چیف جسٹس ثاقب نثار سے منسوب خبر کی وضاحت جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ چیف جسٹس نے وزیراعظم کے لئے فریادی کا لفظ استعمال نہیں کیا، اس حوالے سے ذرائع ابلاغ پر چلنے والی خبریں قطعی طور پر گمراہ کن اور غلط ہیں۔

(جاری ہے)

ان پر کان نہیں دھرنے چاہئیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جمعرات کی شب ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس حکومتی سربراہ کی حیثیت سے وزیراعظم کا بہت احترام کرتے ہیں اور انہوں نے وزیراعظم کے حوالے سے فریادی کا لفظ قطعاً استعمال نہیں کیا۔