ڈی جی نیب بلوچستان نے شکایت کنندگان کی درخواستوں پر احکامات جاری کردئیے

جمعرات 29 مارچ 2018 23:15

ڈی جی نیب بلوچستان نے شکایت کنندگان کی درخواستوں پر احکامات جاری کردئیے
کوئٹہ۔29مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2018ء) نیب بلوچستان میں کھلی کچہری کا انعقاد، ڈی جی نیب بلوچستان نے شکایت کنندگان کی درخواستوں پر احکامات جاری کردئیے، متعدد غیر متعلقہ شکایات متعلقہ محکموں کو ریفر،کرپشن کے حوالے سے تمام شکایات پر قانون کے مطابق عملدرآمد کیا جائے گا۔چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کے احکامات کی روشنی میں احتساب سب کیلئے یکساں کی پالیسی کے مطابق ملک سے بدعنوانی کے تدارک کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیںگے۔

چیئرمین نیب، جسٹس جاوید اقبال کے احکامات کی روشنی میں مرزا محمد عرفان بیگ ،ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان نے نیب کوئٹہ میں ایک کھلی کچہر ی کا اہتمام کیا جس میں بلوچستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والوںنے بڑی تعداد میں شکایت کنندگان ڈی جی نیب بلوچستان کے روبرو پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈائریکٹر جنرل نیب نے شکایت کنندگان کوکرپشن کے تدارک کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعدد شکایات پر قانون کے مطابق ضروری احکامات جاری کردیئے۔

ڈی جی نیب بلوچستان نے اس موقع پر درخواست گزاروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ کرپشن کے تدارک کے حوالے سے تمام شکایات پر قانون کے مطابق عملدرآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کے احکامات کی روشنی میں احتساب سب کیلئے یکساں پالیسی کے مطابق ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ڈی جی نیب بلوچستان مرزا محمد عرفان بیگ نے کرپشن کے خاتمہ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی احتساب بیورو عوام کی کرپشن کے حوالے سے شکایات کے ازالہ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں چھوڑیگا۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جناب جسٹس جاوید اقبال نے اپنی تعیناتی کے فوراً بعد یہ اعلان کیا کہ وہ ہر ماہ کی آخری جمعرات کو عوام کی بد عنوانی سے متعلق شکایات سنیں گے۔اسی ضمن میں انہوں نے تمام ریجنل نیب سربراہان کو بھی ہدایات جاری کیں کہ وہ ہر جمعرات کو عوام کی شکایات سننے کیلئے کھلی کچہر ی کا انعقاد کریں۔

متعلقہ عنوان :