پاکستان نے 450کلو میٹر تک مار کر نیوالے ملک میں تیار کئے گئے سب میرین کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ کرلیا

میزائل کو زیرسمندر فائر کیا گیا ،ْ اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ،ْکروز میزائل بابر جدید گائیڈنس اور نیوی گیشن کی خصوصیات کا حامل ہے صدر ،ْوزیر اعظم پاکستان نے میزائل تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی

جمعرات 29 مارچ 2018 23:24

پاکستان نے 450کلو میٹر تک مار کر نیوالے ملک میں تیار کئے گئے سب میرین ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2018ء) پاکستان نے 450کلو میٹر تک مار کر نیوالے ملک میں تیار کئے گئے سب میرین کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق پاکستان نے کامیابی سے ایک اور سب میرین کروز میزائل کا تجربہ کر لیاہے جس کی رینج450کلو میٹر ہے جسے مقامی طو پر تیارکیا گیاہے ۔میزائل کو زیرسمندر فائر کیا گیا جس نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔کروز میزائل بابر جدید گائیڈنس اور نیوی گیشن کی خصوصیات کا حامل ہے ۔صدر ،ْوزیر اعظم پاکستان نے میزائل تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ۔ڈی جی اسٹریٹجک پلان ڈویژن ،ْ چیئر مین نیسکام و دیگر حکام نے میزائل تجربہ دیکھا ۔

متعلقہ عنوان :