کوٹہ سسٹم نے بالخصوص کراچی اور سندھ کو تباہ کیا،کراچی کی ترقی سے پاکستان کا مستقبل ہے وابستہ ہے، گورنر سندھ
نئی نسل کی تعلیم کی ترویج میں تعاون جاری رکھیں گے، بلدیہ وسطی اور ویژن اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ ٹریننگ سینٹرکی تقریبِ تقسیمِ اسناد سے ریحان ہاشمی اور دیگرکا خطاب
جمعرات 29 مارچ 2018 23:24
(جاری ہے)
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کا سب سے تیز رفتار ترقی کرنے والا شہر ہے ،لیکن اس شہر کے نا عاقبت اندیش لوگوں نے بہت پیچھے دھکیل دیا ۔ لیکن اب ایک مرتبہ پھر کراچی میں تعلیمی اور ترقیاتی سرگرمیاں بحال ہورہی ہے۔
تاہم کراچی کی ترقی کے لئے امن کا قیام بہت ضروری ہے ۔ اور امن کے قیام کے لئے حکومت شر پسند عناصر کے خلاف انتہائی اقدام بھی کرسکتی ہے ضلع وسطی ہی اصل کراچی ہے کہ جہاں سب سے زیادہ پڑھا لکھا طبقہ رہائش پذیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریحان ہاشمی کے ساتھ میرے دیرینہ تعلقات ہیں اور ہم نے اسلام آباد میں بھی کافی وقت ساتھ گزارا ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں جس طرح کے لوگ ہجرت کرکے آئے انکی وجہ سے کراچی پاکستان کا معاشی حب بناہجرت کرکے کراچی آنے والوں نے یہاں صنعتیں لگائیں جس کے بعد تمام کی نظریں کراچی پر مرکوز ہوئیں۔ کوٹہ سسٹم نے بالخصوص کراچی اور سندھ کو تباہ کیا۔کراچی کے اسٹیک ہولڈرز نے کوٹہ سسٹم پر صحیح آواز بلند کی تھی تاہم اس کو جاری رکھنا چاہئے تھا اور اس کے خاتمے کے لئے اقدامات کرنے چاہئے تھے۔کراچی میں تعلیم کے ساتھ ساتھ تمام چیزیں میسر ہیں تاہم امن و امان کی بگڑی ہوء صورتحال نے کراچی کا چہرہ خراب کیا۔امن و امان کی بہتر صورتحال کی وجہ سے آج کراچی کی روبقیں بحال ہورہی ہیں۔بلدیاتی اداروں کو اختیارات نہ ملنے پر میں ریحان ہاشمی اور انکے بلدیاتی نمائندگان کے ساتھ ہوں۔سندھ حکومت کو بلدیاتی اداروں کو اختیارات دینے چاہئے تھے۔بلدیاتی نمائندگان کے پاس اگر کچرا اٹھانے تک کے اختیار نہیں تو انھیں انتخابات کا حصہ ہی کیوں بنایا گیا تھا گرین لائن، کے فور اور لیاری ایکسپریس وے کے منصوبے وفاقی حکومت نے شروع کئے اور تکمیل کی جانب گامزن ہیںج پی ایس ایل کراچی میں ہوا، ہم نے مزید بھی اس طرح کے ایونٹ منعقد کرنے ہیں۔میری پوری کوشش ہے کہ جو سپورٹ کراچی کے لئے میری جانب سے ہو اس کے لئے میں موجود ہوں۔پاکستان تیسرا ملک ہے جس کی معیشت تیزی سے جاری ہے۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ نئی نسل کی تعلیم کی ترویج میں تعاون جاری رکھیں گے اس موقع پر ریحان ہاشمی نے ان تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کراچی کی ترقی کے لئے نوجوانوں کو مواقع فراہم کئے اور کراچی کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کی تعمیر میں بھرپور حصہ لیا انہوں نے کہا کہ کراچی کے نوجوان اس ملک سے ہمیشہ سے محبت کرتے ہیں اور کرتے رہے گے انہوں نے کہا کہ اس ملک کی ترقی میں کراچی اپنا کلیدی کردار ادا کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے نہ صرف بلدیہ کے زیرِ انتظام اسکولوں کی کارکردگی پر توجہ دی جارہی ہے بلکہ انگریزی اور چینی زبان سکھانے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ بعدا ازاں کامیاب طلبا و طالبات کو اسناد و انعامات پیش کئے گئے ۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.