پاکستان کا طویل ترین آدمی کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے پر منظور

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 29 مارچ 2018 23:25

پاکستان کا طویل ترین آدمی کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے پر منظور
شکار پور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29مارچ 2018ء)پاکستان کا طویل ترین آدمی کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق مہذب اور ترقی یافتہ معاشروں میں خصوصی افراد کسی بھی معاشرے کا خاص حصے ہوتے ہیں اور انکو سہولت دینے کے لیے حکومت کی جانب سے شاندار منصوبے بنائے جاتے ہیں تا ہم پاکستان میں صورتحال اس حوالے سے افسوسناک ہے یہاں اداکار بھوکے مرتے ہیں اور ملک کا نام روشن کرنے والے افراد کو بھی حکومتی سرپرستی حاصل نہیں کی جا تی۔

(جاری ہے)

ایسا ہی افسوسناک معاملہ پاکستان کے طویل القامت شخص کے حوالے سے سامنے آیا ہے جو کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے۔سات فٹ 9 انچ کے نصیر سومرو 1999 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کے سب سے طویل القامت انسان ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ایک وقت تھا جب نصیر کی شہرت چہار سو تھی مگرگزشتہ کچھ سالوں سے بیماری نے انہیں اپنے گھر تک محدود کر دیا ہے۔نصیر سومرو بیماری کی وجہ سے بہت پریشان ہیں، بہن بھائیوں کی ذمے داریاں بھی ان کے کاندھوں پر ہیں مگر ان کی جسمانی حالت ایسی ہو گئی ہے کہ آمدنی کا زیادہ تر حصہ ان کے علاج اور دواؤں پر لگ جاتا ہے۔اس موقع پر وہ بے بسی کی تصویر بنے حکومت کی ایک نظر کے منتظر ہیں۔