ضلع کی زرعی ترقی،کسانوںکی فلاح وبہبود کیلئے آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت

جمعہ 30 مارچ 2018 16:09

بھکر۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2018ء)ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے محکمہ زراعت کے جملہ ذیلی شعبوں کے افسران کو احکامات جاری کیے ہیں کہ ضلع کی زرعی ترقی،کسانوںکی فلاح وبہبود اورفصلات کی فی ایکڑ پیداوارمیں زیادہ سے زیادہ اضافہ کیلئے ہرسطح پر موثر آگاہی اورراہنمائی کاعمل تواتر کے ساتھ برقراررکھاجائے۔انہوں نے یہ احکامات ضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیے۔

(جاری ہے)

اجلاس میںاے ڈی سی ریونیو حافظ احمد طارق،محکمہ زراعت(توسیع)اوردیگر ذیلی شعبوں کے افسران،کسانوں کے نمائندگان اوردیگر اراکین نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے زرعی ترقی کے امور میں محکمہ زراعت کی کارکردگی کاتفصیلی جائزہ لیااورضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی کی حسب منشا کارکردگی یقینی بنانے کی ضرورت پر زوردیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ مارکیٹ میں کھادوں اورزرعی ادویات کی دستیابی ،کوالٹی اورمقررہ نرخوں کو برقراررکھنے کیلئے متواتر مانیٹرنگ کی جائے تاکہ کاشتکاروںکو کسی دقت کاسامنا نہ کرناپڑے۔