چیف جسٹس آف پاکستان نے لیتھوانیا کی خاتون کی درخواست پر از خود نوٹس لے لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 30 مارچ 2018 17:18

چیف جسٹس آف پاکستان نے لیتھوانیا کی خاتون کی درخواست پر از خود نوٹس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 مارچ 2018ء) : چیف جسٹس آف پاکستان نے لیتھوانیا کی شہری خاتون میمونہ کی درخواست پر از خود نوٹس لے لیا ۔ اپنی درخواست میں میمونہ نامی خاتون نے بچیوں کو بازیاب کروانے کی درخواست کی تھی ۔ میمونہ کی درخواست پر چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

میمونہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ میرا شوہر تینوں بیٹیوں کو بیرون ملک سے پاکستان لے آیا ہے۔

وکیل نے کہا کہ خاتون کو 7 سال سے اپنی بیٹیوں سے ملنے نہیں دیا گیا۔ چیف جسٹس نے خاتون کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ ہماری موجودگی میں آپ پریشان نہ ہوں۔ جس کے بعد چیف جسٹس نے گوجرانوالہ کے سی پی او حکم دیا کہ وہ پیر کو میمونہ کی تینوں بچیوں اور شوہر کو عدالت کے سامنے پیش کریں۔ چیف جسٹس نے خاتون کی درخواست پر تمام فریقین کو نوٹسز بھی جاری کر دئے۔

متعلقہ عنوان :