یو ای ٹی میں انسدادِ منشیا ت مہم کے تحت ہفتہ وار تربیتی سیشن کا آغاز

جمعہ 30 مارچ 2018 19:43

لاہور۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2018ء)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کی جانب سے طلباء کیلئے ہفتہ وار کونسلنگ سیشن کا آغازکر دیا گیا ، اس سلسلے میں ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کے چار رکنی وفد نے گذشتہ روز کنسلٹنٹ انسدادِ منشیات سید ذوالفقار حسین کی سربراہی میں وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد سے ملاقات کی اور کیمپس کو ڈرگ اور سموک فری بنانے کیلئے تبادلہ خیال کیا، وفد میں ماہر نفسیات کبریٰ امتیاز، کوآرڈینیٹر سکول پروگرام سید محسن، پروفیسر ڈاکٹر ناصر حیات اور نثار حسین نے شرکت کی، اس اجلاس کے تحت طلباء و طالبات کیلئے یونیورسٹی میں ہفتہ وار کونسلنگ سیشن کا اہتمام کیا جائیگا جس میں منشات کے مضر اثرات کو اجاگر کر کے طلباء کے مختلف قسم کے مسائل کو حل کرنے میں مدد کی جائیگی۔