ویٹرنری یونیورسٹی میں طلبہ کے اپنے کا رو بار شروع کر نے کے حوالے سے تقریب رو نما ئی کا انعقاد

جمعہ 30 مارچ 2018 19:43

لاہور۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2018ء)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے بز نس انکیو بیشن سینٹر اور ڈائر یکٹو ریٹ آف یونیورسٹی ایڈ وا نسمنٹ اینڈ فنانشل ایڈنے ملکر گذ شتہ روز تین طلبہ کے اپنے کا رو بار شروع کر نے کے حوالے سے تقریب رو نما ئی کا انعقاد کیا، جس کی صدارت وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیا ت میںیوا س پرو وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر مسعود ربانی، ڈاکٹر حفصہ زینب، ڈاکٹر شعیب سرور کے علا وہ طلبہ و طالبات کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی، تقریب رو نما ئی میں یو نیورسٹی کے تینو ں گریجویٹس جن میں محمد زید نے گر ین گو لڈ سا ئلیج کے نام سے جو کہ مو یشیو ں/ جانورو ںکے چارے کاکاروبار ہے کا آ غا ز کیا ، یو نیورسٹی کی طرف سے پہلی کا روبار شروع کر نے والی ما سٹر بز نس فنانس کی گریجو یٹ طا لبہ عا ئشہ اخلا ق نے PAMUK (پا مک) کے نام سے گارمنٹس ڈیزا ئننگ کے کاروبار کا آ غا زکیا جبکہ تیسر ے گریجو یٹ احمد علی جو کہ ویٹر نری ڈاکٹر ہیںانہو ں نی Services Boss veterinary کے نام سے اینیمل فیڈ اور ملا سز منر ل بلاک کے کارو با ر کا آ غا ز کیا، تینو ں گریجویٹ نے اپنے اپنے کاروبارکی مستقبل میں تر قی و بہتر ی سے متعلقہ مختلف پہلو ئو ں کے بارے میں شر کا کو تفصیلی بتایا، ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے اپنے خطاب میں طلبہ کے اقدام کو سرا ہا نیزکہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی طلبہ کو اپنے کاروبار شرو ع کر نے کیلئے ہر طر ح کی معا ونت اور بھر پو ر موا قع فرا ہم کر رہی ہے۔