اقلیتی وفدکی وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی سے ملاقات

جمعہ 30 مارچ 2018 19:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2018ء) اقلیتی وفد نے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ پنجاب یونیورسٹی شبیر سرور، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے کلیان سنگھ، بیٹھک آرگنائزیشن سے شہزادہ فرانسز، افرقاء اناتریز، آصف عقیل ، رومانہ بشیر اور خالد شہزاد موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے کہا کہ آئین پاکستان کی روح سے ہر پاکستانی کی شناخت ’پاکستانی شہری‘ سے ہوتی ہے لہذا اقلیتی لفظ کا استعمال ترک کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہر طرح کے امتیازی برتائو کو ختم ہونا چاہیے۔ وفد کے شرکاء نے کوٹہ سسٹم کے تحت نوکریوں اور داخلوں سے متعلق چند مطالبات پیش کئے ۔ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی نے وفد کے شرکاء کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے متعلقہ حکام کوہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :