فیصل آباد، نواز شریف نے بطوروزیر اعظم ملکی وقا ر کیلئے ترقی پسند اور مذہبی رواداری کی سیاست کو فروغ دیا ہے،چوہدری شیر علی

وہ واحد لیڈرہیں جو پاکستا ن کو حقیقی ترقی اور خوشحالی کی منزل پر پہنچانااور ملک کو نظریاتی و فکری طور پر مضبوط کرنا چاہتے تھے،رہنماء مسلم لیگ ن

جمعہ 30 مارچ 2018 20:13

فیصل آباد، نواز شریف نے بطوروزیر اعظم ملکی وقا ر کیلئے ترقی پسند اور ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2018ء) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری شیر علی نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف نے بطوروزیر اعظم پاکستان کی سلامتی ،ملکی وقا ر کیلئے ترقی پسند اور مذہبی رواداری کی سیاست کو فروغ دیا ہے وہ واحد لیڈرہیں جو پاکستا ن کو حقیقی ترقی اور خوشحالی کی منزل پر پہنچانااور ملک کو نظریاتی و فکری طور پر مضبوط کرنا چاہتے تھے انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے ملک کواقتصادی، معاشی اور توانائی کے مسائل سے نجات دلانے کیلئے بیرونی دنیا سے اچھے مراسم اور ساز گاے تعلقات استوار کرنے کی پالیسی اختیار کی ہے جو ملک کی بہتری اور مفاد میں ایک مثبت اور تعمیری پالیسی ہے انہوں نے وطن عزیز سے دہشت گردی اور بد امنی کے خاتمہ کیلئے افواج پاکستان کی کوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسکے مثبت نتائج دنیا کے سامنے ہیں چوہدری شیر علینے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی ایک سنگ میل کی حیثیت اختیار کر گئی ہے چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے دونوں ممالک کی دوستی اور تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے پاکستانی قوم ملک کے مختلف شعبوںکی ترقی میں چین کے تعاون ، غیر مشروط حمایت اور عظیم دوست کی عظیم سرمایہ کاری کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی ہمیں پاک چین دوستی پر فخر ہے پاکستان اور چین کی دوستی دنیا بھر میں مثال بن چکی ہی