وفاقی وزیر پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک اور سوئی سدرن کے تنازع کا نوٹس لے لیا

کراچی میں شدیدگرمی ہے، معاملات حل کرکے شہریوں کو بجلی فراہم کی جائے ،ْ اویس خان لغاری

جمعہ 30 مارچ 2018 22:16

وفاقی وزیر پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک اور سوئی سدرن کے تنازع کا نوٹس لے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2018ء) وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے کے الیکٹرک اور سوئی سدرن تنازع کا نوٹس لے لیا۔سوئی سدرن اور کے الیکٹرک کے درمیان گیس کا تنازع شدت اختیار کر گیا ہے جبکہ کراچی میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی کے الیکٹرک نے گیس کا بہانہ بنا کر لوڈشیڈنگ میں غیر معمولی اضافہ کردیا ہے۔ایس ایس جی ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک شہر میں لوڈ شیڈنگ کی ذمے داری ہمارے سر نہ ڈالے، ہماری پہلی ترجیح گھریلو صارفین اور وہ ادارے ہیں جن سے گیس فراہمی کا معاہدہ ہے۔

ذرائع کے مطابق ایس ایس جی کا مقف ہے کہ وہ متعدد بارکے الیکٹرک کوگیس سپلائی معاہدے کی دعوت دے چکی ہے،2009کے بعد سے واجبات کی ادائیگی نہیں کی گئی، موجودہ انتظامیہ ابراج سے پہلے 2009 تک کیالیکٹرک لیٹ پیمنٹ سرچارج اداکرتی تھی، 2009کے بعد سے واجبات کی ادائیگی نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

ایس ایس جی کے مطابق کے الیکٹرک اپنے صارفین سے بھی لیٹ پیمنٹ سرچارج لیتا ہے، کے الیکٹرک اب گیس سپلائی معاہدہ کرے گا توایل این جی فراہم کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے کے الیکٹرک اور سوئی سدرن کے تنازع کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک اور سوئی سدرن عوام کو بجلی کی فراہمی کے لیے مسئلہ حل کریں، دونوں ادارے واجبات کی ادائیگی کامعاملہ قانون کے مطابق حل کریں، کیالیکٹرک حکام سوئی سدرن کیواجبات کی ادائیگی جلدممکن بنائیں۔اویس لغاری نے کہا کہ کراچی میں شدیدگرمی ہے، معاملات حل کرکے شہریوں کو بجلی فراہم کی جائے، کے الیکٹرک عوام کی سہولت کے پیش نظرتمام ممکنہ اقدامات کرے جب کہ نیپرا کراچی میں اضافی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے کر اپنا کردار ادا کرے۔وفاقی وزیر کے مطابق کے الیکٹرک مقررہ کوٹے کے مطابق پوری بجلی فراہم کررہے ہیں، وفاقی حکومت کراچی کیعوام کو درپیش مشکلات سی آگاہ ہے۔

متعلقہ عنوان :