مقبوضہ کشمیر،خان سوپوری کٹھوعہ جیل سے نامعلوم مقام پر منتقل

جمعہ 30 مارچ 2018 21:36

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنما غلام محمد خان سوپور ی کو جموں کی کٹھوعہ جیل سے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے خان سوپوری پر لاگو کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کالعدم قرار دیتے ہوئے انکی رہائی کے احکامات دیے گئے جن پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق غلام محمد خان سوپوری کے اہلخانہ نے انکی نامعلوم مقام پر منتقلی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قابض انتظامیہ نے ان پر تیسری مرتبہ کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر رکھا تھا جسے ہائی کورٹ نے حال ہی میں کالعدم قرار دیا ۔ اہلخانہ نے کہا کہ جب وہ رہائی کا عدالتی حکم نامہ کٹھوعہ جیل انتظامیہ کے پاس لے گئے تو اس نے خان سوپوری کو رہا کرنے کے بجائے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

انہوںنے جیل انتظامیہ کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خان سوپوری مختلف عارضو ں میں مبتلا ہیں اور مسلسل نظر بندی کی وجہ سے انکی صحت انتہائی کمزور ہوچکی ہے۔ اہلخانہ نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ خان سوپوری کی رہائی کیلئے کردار ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :