آزاد کشمیر ،ْ جیپ کھائی میں گرگئی ،ْ ماں اور بیٹے سمیت پانچ افراد جاں بحق

وادی کے دور دراز علاقوں میں کچی سڑک ہونے کی وجہ سے مسافروں کی جانب کو خطرات لاحق ہوتے ہیں ،ْمقامی افراد

جمعہ 30 مارچ 2018 21:53

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2018ء) آزاد جموں کشمیر میں جیپ کھائی میں گرنے سے اس میں سوار ماں اور بیٹے سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق مسافر مظفر آباد سے وادی نیلم کے ایک گائوں جارہے تھے کہ راستے میں سونار اور سنداری گاں کے نزدیک صبح تقریبا نو بجے کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔علاقے کے ایک پولیس اہلکار محمد اسلم نے بتایا کہ جس وقت حادثہ پیش آیا تو اس وقت گاڑی کے ڈرائیور سمیت 12 افراد اس میں سوار تھے۔

ایک مقامی فرد محمد افضل نے بتایا کہ جیپ پہاڑی راستے پر موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوگئی ،ْپہلے وہ 8 فیٹ پیچھے کی جانب آئی اور پھر 300 فٹ نیچے دریائے نیلم میں جاگری۔انہوں نے بتایا کہ اس بدقسمت جیپ کے پیچھے آنے والی گاڑی میں سوار لوگوں نے اپنی آنکھوں سے جیپ کو گرتے ہوئے دیکھا اور انہوں نے یہ مقامی افراد کو مدد کے لیے آس پاس کے گاں والوں کو مدد کیلئے طلب کیا۔

(جاری ہے)

پولیس اہلکار محمد اسلم کا کہنا تھا کہ گاڑی میں سوار تمام افراد اس میں پھنسے ہوئے تھے جن میں 4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے ،ْ 7 زخمی تھے، اور خوش قسمتی سے ایک مسافر بالکل محفوظ رہا۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں سے ایک شخص ہسپتال جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاکر زندگی کی بازی ہار گیا تھا، تاہم اس وقت ایک زخمی کی حالت نازک ہے۔مقامی افراد نے اس حادثے کا ذمہ دار غیر معیاری سڑکوں کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ وادی کے دور دراز علاقوں میں کچی سڑک ہونے کی وجہ سے مسافروں کی جانب کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام نے مسلسل احتجاج کے باوجود کچی سڑکوں کے معاملے پر آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :