اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلباء و طالبات کے گروپ نے کور ہیڈ کوارٹر بہاولپور میں پاک فوج کیساتھ دن گزارا

طلباء و طالبات نے فوجی ساز و سامان دیکھا،ٹینک پر سواری کی اور چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کا عملی مظاہرہ کیا، آئی ایس پی آر

جمعہ 30 مارچ 2018 21:53

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2018ء) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلباء و طالبات کے ایک گروپ نے کور ہیڈ کوارٹر بہاولپور میں پاک فوج کیساتھ دن گزارا۔جمعہ کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق اس پروگرام کا مقصد طلباء و طالبات کو پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور اورآپریشنل تیاریوں سے آگاہی دلانا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے دورے کے دوران طلباء و طالبات نے فوجی ساز و سامان دیکھا۔طلباء وطالبات کے گروپ نے ٹینک پر سواری کی اور چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کا عملی مظاہرہ کیا ۔اس موقع پر گروپ نے دوستانہ والی بال میچ میں بھی حصہ لیا ۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلباء و طالبات نے پاک فوج کی جانب سے یارگار اور شاندار موقع فراہم کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ۔