عدالت نے خدیجہ صدیقی پر قاتلانہ حملے کے ملزم کی سزا میں دو سال کمی کردی

جمعہ 30 مارچ 2018 22:19

عدالت نے خدیجہ صدیقی پر قاتلانہ حملے کے ملزم کی سزا میں دو سال کمی کردی
لاہور۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2018ء) لاہور کی سیشن عدالت نے قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی پر قاتلانہ حملے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ایڈیشنل سیشن جج لاہور غلام مرتضی اوپل نے مجرم شاہ حسین کی اپیل پر فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

ملزم شاہ حسین کی سزا میں دو سال کی کمی کردی گئی جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر اعوان نے جرم ثابت ہونے پر مجرم شاہ حسین کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔مجرم نے خدیجہ صدیقی پرجھریوں کے 23 وار کیے تھے۔خدیجہ صدیقی 6 ماہ اسپتال میں زیر علاج رہی۔خدیجہ صدیقی کا کیس کینٹ کچہری میں 3 سال زیر سماعت رہا۔خدیجہ صدیقی کی 6 سالہ بہن صوفیہ ،ڈرائیور سمیت دیگر گواہان نے بیانات قلمبند کروائے تھے۔