وزیرآباد،محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی ہڑتال،زرعی کارڈ، کسانوںکی رجسٹریشن اور ڈیلی ایڈوائزری سروس سمیت دیگر معاملات تعطل کا شکار

جمعہ 30 مارچ 2018 23:12

وزیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2018ء)محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی ہڑتال۔ہڑتال فیلڈاسسٹنٹس اور زراعت آفیسرز کی جانب سے کی گئی۔زرعی کارڈ، کسانوںکی رجسٹریشن اور ڈیلی ایڈوائزری سروس سمیت دیگر معاملات معطلی کا شکار۔مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ ہڑتالی اہلکار تفصیلات کے مطابق وزیرآباد اور پنجاب بھر سے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف نے اپنے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال کردی ہے۔

محکمہ زراعت کے پنجاب بھرسے کل3600 اہلکار جن میں فیلڈ آفیسرز اور زراعت آفیسرز شامل ہیں ہڑتال پر چلے گئے۔ اپ گریڈیشن،سرو س سٹر کچر،ٹی اے ڈی اے،خالی آسامیوں پربھرتی اور پہلے سے بھرتی کیے گئے عملے کو مستقل کرنے، پیٹرول الائونس،رسک الائونس، وردی الائونس اور اضافی کام کے الائونس سمیت دیگر مطالبات کے لیے ہڑتال کی گئی۔

(جاری ہے)

جب کہ ہڑتال کے باعث محکمہ زراعت کے مختلف آپریشنل معاملات بشمول کسان زرعی کارڈ کی رجسٹریشن، زرعی قرضہ ایس آئی کریڈٹ،فارمر ٹریننگ، ڈیلی ایڈوائزری سروس و دیگر معطلی کا شکار ہیں۔

رجسٹریشن کی معطلی سے کسانوں کو قرضہ جات اور کھاد پر دی جانے والی سبسڈی کو حاصل کرنا ناممکن ہے۔اس موقع پر کسانوں نے حکومت پنجاب اور سیکرٹری زراعت سے معاملے کا نوٹس لے کر جلدحل کرنے کاکیا ہے تاکہ کسانوں کو کھاداور قرضے کے حصول جیسے معاملات میں آسانی ہوسکے۔