نسوار پر پابندی کا فیصلہ معطل کر دیا گیا

جمعہ 30 مارچ 2018 22:46

نسوار پر پابندی کا فیصلہ معطل کر دیا گیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2018ء) عدالت عالیہ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عباد الرحمان لودھی نے پنجاب فورڈ اتھارٹی کی جانب سے نسوار کی فروخت کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا شہری نے سکند رگیلانی ایڈووکیٹ نے فیض رسول جلبانی کے ذریعے نسوار کی فروخت پر پابندی کانوٹیفکیشن چیلنج کیا تھاجس پر عدالت نے ڈی جی پنجاب فورڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کو طلب کر رکھا تھا تاہم گزشتہ روز سماعت کے موقع پرڈی جی پنجاب فورڈ اتھارٹی نورالامین مینگل عدالت میں پیش نہ ہوئے جبکہ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نسوار فوڈ آئٹم میں شامل نہیں اس لئے فورڈ ارتھارٹی اس کے خلاف کاروائی نہیں کر سکتی نسوار اگر صحت کے لئے نقصان دہ ہے تو اس کے خلاف کاروائی کا اختیاروزارت صحت کو ہے عدالت نے دلائل سننے کے بعد پنجاب فورڈ اتھارٹی کی جانب سے 31 مارچ کے بعد نسوار کی فروخت کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :