لاہور،یو ای ٹی میں انسدادِ منشیا ت مہم کے تحت ہفتہ وار تربیتی سیشن کا آغاز

جمعہ 30 مارچ 2018 23:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2018ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کی جانب سے طلباء کیلئے ہفتہ وار کونسلنگ سیشن کا آغازکر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کے چار رکنی وفد نے کنسلٹنٹ انسدادِمنشیات سیدذوالفقار حسین کی سربراہی میں وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسرڈاکٹر فضل احمد خالدسے ملاقات کی اور کیمپس کو ڈرگ اور سموک فری بنانے کیلئے تبادلہ خیال کیا۔

وفد میں ماہر نفسیات کبریٰ امتیاز، کوآرڈینیٹر سکول پروگرام سید محسن،پروفیسر ڈاکٹر ناصر حیات اور نثار حسین نے شرکت کی۔اس اجلاس کے تحت طلباء و طالبات کیلئے یونیورسٹی میں ہفتہ وار کونسلنگ سیشن کا اہتمام کیا جائے گا جس میںمنشات کے مضر اثرات کو اجاگر کر کے طلباء کے مختلف قسم کے مسائل کو حل کرنے میں مدد کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :