آئی جی سندھ کا سکھر میں خطرناک بین الصوبائی ڈاکو کی ہلاکت پر پولیس ٹیم کی بہتر کارکردگی اور حوصلہ افزائی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

جمعہ 30 مارچ 2018 23:41

آئی جی سندھ کا سکھر میں خطرناک بین الصوبائی ڈاکو کی ہلاکت پر پولیس ..
سکھر۔ 30مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2018ء) آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے سکھر پولیس مقابلہ میں خطرناک بین الصوبائی ڈاکو کی ہلاکت پر پولیس ٹیم کی بہتر کاگردگی کو سراہا ہے اور حوصلہ افزائی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، سکھر پولیس ترجمان کیجانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کیمطابق ایس ایس پی سکھرامجد احمد شیخ نے اپنے آفس میں مقابلے کے دوران خطرناک بین الصوبائی ڈاکو کی ہلاکت اور بہترین کارگردگی دکھانے ِ جرات کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا، افسران نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بدنام زمانہ ڈاکو سے مقابلہ کیا اور اس کی جرائم کی وارداتوں کا باب مکمل بند کردیا۔

مذکورہ ڈاکو اندرون سندھ کے کئی اضلاع میں میں اغواء برائے تاوان سمیت ہائی وے ڈکیتی میں انتہائی مطلوب تھا، مارے جانے والے ڈاکو کی ہلاکت سے ہائی ویز ڈکیتیوں اور اغوا کے وارداتوں میں نمایاں کمی واقع ہو گی ،پولیس ٹیم نے اپنی موثر پیٹرولنگ اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کیساتھ بدنام زمانہ ڈاکوؤں کا تعاقب و محاصرہ کیا اور جاری مقابلے میں ایک ہلاک ہوا جس سے اندرون سندھ کے دیگر علاقوں میں امن کی فضا بحال ہوگی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے کہا ہے کہ سکھر پولیس کے افسران اور پولیس ٹیم نے احسن کارگردگی کے نتیجے میں محکمہ پولیس کا نام روشن کیا ہے ۔بہتر کارکردگی دکھانے والے افسران کو نقد انعام و تعریفی سرٹیفیکٹ دیے گئے جن میںانسپکٹر آصف مغل، ایس ایچ او سانگی ثناء اللہ کونھارو، اے ایس آئی بشیر جاگیرانی و دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :