بھارت،گھوڑا خریدنے پر اونچی ذات کے ہندئوں نے دلت کو قتل کردیا

ہفتہ 31 مارچ 2018 14:52

بھارت،گھوڑا خریدنے پر اونچی ذات کے ہندئوں نے دلت کو قتل کردیا
احمد آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2018ء) بھارت میں اونچی ذات کے ہندئوں نے گھوڑا خریدنے پردلت کو قتل کردیا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھائو نگر ضلع میں ایک دلت نوجوان کو محض اس وجہ سے قتل کردیا گیا کہ وہ گھوڑے کا مالک تھا اور اس پر سواری کیا کرتا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہناہے کہ اونچی ذات کیافراد نے 21سالہ پردیپ راٹھور کو اسکے گائو ںمیں حملہ کرکے ہلاک کیا۔ 3مشتبہ ملزموں کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ پردیپ کے والد کالو بھائی راٹھور نے دعویٰ کیا کہ جب سے میرے بیٹے نے گھوڑا خریدا تھا اونچی ذات کے راجپوت اس سے حسد کیا کرتے تھے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان لوگوں نے پردیپ کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے گھوڑا فروخت نہ کیا تو وہ اسے قتل کردیں گے۔

متعلقہ عنوان :