دبئی ، خاتون کو جنسی ہراساں کرنے پرسیلز مین کوجیل کی سزا

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 31 مارچ 2018 17:21

دبئی ، خاتون کو جنسی ہراساں کرنے پرسیلز مین کوجیل کی سزا
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 مارچ 2018ء) دبئی میں ایک سیلز مین کو میٹرو میں سفر کے دوران خاتون کو جنسی ہراساں کرنے کی کوشش میں تین ماہ جیل کی سزا سنا دی گئی ۔ ایک بھارتی سیکرٹری فروری میں نوربینک اسٹیشن سے اپنے گھر جارہی تھی ۔

(جاری ہے)

خاتون جب میٹرو میں سوار ہوئی تو اسنے نوٹس کیا کہ ایک 38 سالہ شخص اسکے ہیچھے آکر بیٹھ گیا ہے ۔ تھوڑی ہی دیر بعد آدمی نے اپنے ہاتھ خاتون کی کمر پر رکھ دئیے اور اسے اسکو کمر سے کئی بار چھونے کی کوشش کی ۔ خاتون نے آدمی کوپیچھے کو دھکا دیا اور اس پر خوب چلائی ۔ خاتون نے فوری طور پر پولیس کو کال کی ۔ منگل کے روز دبئی عدالت نے آدمی پر جنسی ہراساں کرنے کے الزامات ثابت ہو جانے پر  تین مای جیل کی سزا سنا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :