مظفر آباد، بٹراسی میں ٹریفک کا المناک حادثہ، نوجوان جاں بحق

ہفتہ 31 مارچ 2018 19:41

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2018ء) کومی کوٹ کے نواحی علاقہ بٹراسی میں ٹریفک کا المناک حادثہ، نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کومی سے چھتر کلاس جاتے ہوئے کار حادثے کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں کار سوار نوجوان بلال حنیف ولد محمد حنیف ساکنہ کومی کوٹ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔حادثہ سڑک کی حستہ حالی کی وجہ سے پیش آیا۔ممبر کشمیر کونسل اختر پرویز اعوان،ممبر مجلس عاملہ سی یو جے محمد عمر اعوان،سینئر صحافی محمد شبیر اعوان،عبدالرحیم اعوان،ملک حنیف اعوان،شان قریشی،اعجاز اعوان ودیگر نے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کیلئے خصوصی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :