آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کے شعبہ جیالوجی کے دو ہونہار سکالرز محمد اعجاز صدیقی اور علی زمان نے ایم فل تھیسز کا کامیاب دفاع کر لیا

ہفتہ 31 مارچ 2018 19:41

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2018ء)آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کے شعبہ جیالوجی کے دو ہونہار سکالرز محمد اعجاز صدیقی اور علی زمان نے ایم فل تھیسز کا کامیاب دفاع کر لیا۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے سٹی کیمپس میں تھیسز کے دفاع کے دوران شعبہ کے ڈائریکٹر محمد اقبال صدیقی، سپروائزر ڈاکٹر محمد صابر خان، ایکسٹرنل ڈاکٹر رحمت علی(چیف جیالوجسٹ OGDCL) اورڈاکٹر شاہینہ (کامیٹس یونیورسٹی اسلام آباد)ماہر ارضیات پروفیسر ڈاکٹر شاہد بیگ سمیت طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھے۔

جملہ کام پروفیسر ڈاکٹر صابر خان کی سرپرستی میں انجام پایا۔مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے زعماء نے ان طالب علموں کو ایم فل تھیسز کا کامیاب دفاع کرنے میں مبارکباد دی۔سکالرز میں محمد اعجاز صدیقی کا تعلق اپر چھتر مظفرآباد جبکہ علی زمان کا تعلق ضلع نیلم کے علاقہ ددوھنیال سے ہے۔علی زمان نیلم کیمپس میں بطور لکچررکے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ اعجاز صدیقی اسلامم آباد کی نجی کمپنی میں بطورسینئر جیالوجسٹ کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔