کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے،خواجہ اظہار الحسن

وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی سندھ کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کے تنازع میں کردار ادا کریں،اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کی گفتگو

ہفتہ 31 مارچ 2018 19:47

کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے،خواجہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2018ء) ایم کیو ایم کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے ۔وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی سندھ کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کے تنازع میں کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ کے الیکٹرک اور سدرن سوء گیس کے باہمی جھگڑے میں ملک کے معاشی حب کراچی کا نقصان ہورہا ہے۔

شدید گرمی میں کراچی کے شہریوں کے صبر کا امتحان نہ لیا جائے۔ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے اسپتالوں میں مریض اور تعلیمی اداروں میں طلبہ و طالبات اذیت کا شکار ہیں ۔انہوںنے کہا کہ کراچی کو گیس کی سپلائی میں کمی ملک دشمنی اور سندھ دشمنی ہے ۔کراچی کو ہر حال میں 276 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی سپلاء جاری رکھی جائے۔ کے الیکٹرک بھی تنازع کو جواز بناکر قطعی لوڈ شیڈنگ نہ کرے اور فرنس آئل سے بجلی کی کمی پوری کرے۔