Live Updates

نوازشریف سے پہلے والے روابط ہیں نہ وہ سلسلہ رہ گیا،چوہدری نثار

پارٹی کو گھر لونڈی بنایا گیا تو شاید(ن) لیگ سے میرا کوئی رشتہ نہ رہے،خدشہ ہے شہبازشریف کو بھی مینڈیٹ نہیں دیا جائیگا اگر ملتا ہے تو کئی امور میں بہتری آسکتی ہے، سابق وزیر داخلہ وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ہونیوالی ملاقات میں ابہام دور نہیں بلکہ اضافہ ہوا ،عمران خان سے میری دوستی رہی ہے تاہم سیاسی طور پر ان سے کوئی میرا کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں رہا، میرے ٹکٹ کا فیصلہ پارٹی نے کرنا ہے نہ کسی پارلیمانی بورڈ نے فیصلہ میں خود کرونگا ، زرداری اور عمران خان کا ہاتھ ملانا نیک شگون ،میری اور آصف زرداری کی سیاست بہت مختلف ہے اگر نظریات ملتے ہوں تو ایک جگہ بیٹھنے میں کوئی مسئلہ نہیں، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 31 مارچ 2018 20:01

نوازشریف سے پہلے والے روابط ہیں نہ وہ سلسلہ رہ گیا،چوہدری نثار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2018ء) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نواز شریف سے پہلے جیسے روابط ہیں نہ وہ اب سلسلہ رہا ہے، (ن)لیگ کو گھر کی لونڈی بنایا گیا تو شاید پھر پارٹی سے میرا کوئی رشتہ نہ رہے، وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات سے ابہام دور نہیں ہوا بلکہ مزید بڑھا ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق چوہدری نثار نے کہا کہ نوازشریف سے اب پہلے جیسے روابط نہیں رہے اور نہ ہی میرا ان سے پہلے جیسے سلسلہ ہے اگر مسلم لیگ(ن) کو گھر کی لونڈی بنا دیاگیا تو شاید پھر میرا پارٹی سے رشتہ باقی نہیں رہے گا ۔

انہوں نے کہاکہ مجھے تو خدشہ ہے کہ شاید شہبازشریف کو بھی کام کرنے کا مینڈیٹ نہ دیا جائے اگر ان کو مینڈیٹ دیا جاتا ہے تو پارٹی کے اندر کئی امور میں بہتری آسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار کے درمیان ہونیوالی ملاقات سے کوئی ابہام دور نہیں ہوا بلکہ ابہام میں اضافہ ہوا ہے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ عمران خان اور آصف علی زرداری کا ہاتھ ملانا اچھا شگون ہے جب کہ میری اور آصف زرداری کی سیاست بہت مختلف ہے اگر نظریات ملتے ہوں تو ایک جگہ بیٹھنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔

جبکہ عمران خان سے میری دوستی رہی ہے تاہم سیاسی طور پر ان سے کوئی میرا کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں رہا۔ انہوںنے کہا کہ میرے ٹکٹ کا فیصلہ پارٹی نے کرناہے نہ کسی پارلیمانی بورڈ نے میں نے الیکشن کس پارٹی کے پلیٹ فارم سے لڑناہے یہ فیصلہ میں نے کرناہے اور بہت جلد یہ فیصلہ کروں گا کہ کس پلیٹ فارم سے الیکشن لڑوں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے لندن قیام سے متعلق غلط فہمیاں پھیلائی جارہی ہیں،شہباز شریف صرف اپنی خرابی صحت کی وجہ سے لندن میں موجود ہیں جب کہ مجھے خدشہ ہے شہبازشریف کو کام کرنے کا مینڈیٹ اور گنجائش نہیں دی جائے گی، پارٹی صدارت کے بعد انھیں کام کرنے کا مینڈیٹ دیاگیا تو کئی امور میں بہتری آ سکتی ہے۔

چوہدری نثار نے وزیراعظم کے دورہ امریکا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی امریکی نائب صدر سے ملاقات کامقصد منفی امریکی بیانیہ کی تشہیر ہے مجھے وزیراعظم اور امریکی نائب صدر کی ملاقات کا مقصد سمجھ نہیں آیا، ہمیں امریکی حکام کو یہ موقع نہیں دینا چاہیے کہ وہ ہماری قیادت کو لیکچر دیں اوریکطرفہ مسلط کردہ امریکی بیانیہ کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات