وفاقی اردو یونیورسٹی نے بی اے ،بی کام(پرائیوٹ)سال اول و دوم کے جاری سالانہ امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کر دی

ہفتہ 31 مارچ 2018 20:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2018ء)وفاقی اردو یونیورسٹی نے بی اے ،بی کام(پرائیوٹ)سال اول و دوم کے جاری سالانہ امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کر دی ہے ۔ بی کام پرائیوٹ سال اول و دوم کے 3پرچے جبکہ بی اے (پرائیوٹ)سال اول و دو م کے 9پرچے کے اوقات او ر تاریخ تبدیل کئے گئے ۔

(جاری ہے)

جامعہ اردو کی جانب سے جاری کردہ نئے شیڈول کے مطابق4اپریل2018 کو بی کام پرائیوٹ سال او ل کا معاشی تجزیہ(معاشیات)کا پرچہ دوپہر کو ہو گا جبکہ5اپریل کو سال دوم معاشیات پاکستان اور6اپریل کو سال دوم کیلئے کاروباری مراسلت کا پرچہ دوپہر کو ہو گا جبکہ 4اپریل2018 کو دوپہر بی اے (پرائیوٹ)سال دوم کا پرچہ معاشیات ،5اپریل کی دوپہر سال اول کا پرچہ اسلامیات(اختیاری)،6اپریل کی دوپہر سال دوم کا پرچہ تاریخ عام ،7اپریل کی صبح سال اول کا پرچہ اسلامیات(لازمی )/اخلاقیات،7اپریل کی دوپہر سال دوم کا پرچہ اردو/سندھی(لازمی)،8اپریل کی صبح سال اول کا پرچہ تاریخ اسلام ،8اپریل کی دوپہرسال دوم کا پرچہ بین الاقوامی تعلقات ،14اپریل کی صبح سال دوم کا پرچہ اردو (اختیاری)اور14اپریل کی دوپہر سال اول کا پرچہ معاشیات ہو گا ۔