Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے صدر انتقال کر گئے

ہفتہ 31 مارچ 2018 21:03

پاکستان تحریک انصاف کے صدر انتقال کر گئے
مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف مری سٹی کے صدر امتیازعباسی کو سپرد خاک کر دیا گیا۔وہ گزشتہ روزاچانک دل کا دورہ پڑنے سے اپنے خالق حقیقی سے جاملے تھے ۔

(جاری ہے)

ان کے نمازجنازہ میں مذہبی،سیاسی،سماجی،کاروباری شخصیات سمیت صحافیوں اور تحریک انصاف کے رہنمائوں ،کارکنوں،اہل علاقہ اور عزیز اقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ نماز جنازہ کے بعد انہیں ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں مری کے مرکزی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات