Live Updates

مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے قافلے میں شریک گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

پی ٹی آئی کے قافلے میں شریک کسی گاڑی کا موٹر سائیکل سے تصادم نہیں ہوا ‘ ڈاکٹر مراد راس

ہفتہ 31 مارچ 2018 21:25

مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے قافلے میں شریک گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2018ء) مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے قافلے میں شریک ایک گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا تاہم پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے اس کی تردید کی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق مبینہ طور پر عمران خان کی گاڑیوں کاقافلہ لاہور کے علاقہ رنگ روڈ محمود بوٹی سے گزر رہا تھا کہ ایک گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس سے 32سالہ عدنان نذیر نامی شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔

شہری عدنا ن نذیر رچنا ٹائون فیروز والا کا رہائشی تھا۔اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ ہم اس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں لیکن یہ وضاحت ضروری ہے کہ پی ٹی آئی کے قافلے میں شریک کسی گاڑی کا موٹر سائیکل سے تصادم نہیں ہوا اور اس کی باضابطہ تصدیق کی گئی ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات