نعیم الحق نے فوزیہ قصوری کے پارٹی مخالف بیانات کی اصل وجہ بتا دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 31 مارچ 2018 22:44

نعیم الحق نے فوزیہ قصوری کے پارٹی مخالف بیانات کی اصل وجہ بتا دی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31مارچ 2018ء)پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے فوزیہ قصوری کے پارٹی مخالف بیانات کی اصل وجہ بتا دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری نے میڈیا پر پارٹی پر کچھ اعتراض کیے جب کہ پارٹی کے متعلق اعتراضات پر ایک آرٹیکل بھی لکھا۔پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے بھی فوزیہ قصوری کے جواب میں ایک آرٹیکل لکھا جس میں نعیم الحق کا کہنا تھا کہ فوزیہ قصوری پی ٹی آئی کی بانی ممبر نہیں تھیں۔

(جاری ہے)

2013 ء کے انتخابات کے دوران وہ خواتین ونگ کی صدر کی امیدوار کے طور طور پر سامنے آئیں تا ہم ان کے کاغذات کو پی ٹی آئی پالیمانی بورڈ کی طرف سے مسترد کر دیا گیا تھا کیونکہ وہ دہری شہریت رکھتی تھیں۔فوزیہ قصور ی کی پارٹی کی مخلافت کرنے کی یہ پہلی وجہ تھی۔اور پھر وہ خیبر پختونخوا سے بھی سنیٹ امیدوار کے لئے کامیاب نہ ہو سکی۔کیونکہ ان کا تعلق کے پی کے سے نہیں تھا۔اور پھر فوزیہ قصوری نے پارٹی کی سرگرمیوں میں حصہ لینا بھی چھوڑ دیا۔نعیم الحق کا کہنا تھا کہ انہی تمام وجوہات کی وجہ سے فوزیہ قصوری نے وہ آرٹیکل لکھا جس میں انہوں نے پارٹی مخلاف باتیں کہیں جو بلکل یک طرفہ تھیں۔