بلوچستان میںنوجوانوںکو ورغلانے یا بھڑ کانے کا دور گزر گیا صوبے میں سیکیورٹی فورسز کا فعال کردار اور عوام کے بھر پور تعاون سے امن قائم ہوگیا ہے ،

آئندہ کسی کو نئی نسل کے مستقبل سے کھیلنے کی ہمت نہیں ہوگی،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو

ہفتہ 31 مارچ 2018 23:32

بلوچستان میںنوجوانوںکو ورغلانے یا بھڑ کانے کا دور گزر گیا صوبے میں ..
کوئٹہ۔31مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان میںنوجوانوںکو ورغلانے یا بھڑ کانے کا دور گزر گیا صوبے میں سیکیورٹی فورسز کا فعال کردار اور عوام کے بھر پور تعاون سے امن قائم ہوگیا ہے اور آئندہ کسی کو نئی نسل کے مستقبل سے کھیلنے کی ہمت نہیں ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ڈگری کالج قلات میں طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وز یر اعلیٰ نے اس مو قع پر 190 طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے ۔و زیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ نوجوان ہمار ا قیمتی سرمایہ ہیں اور حکومت انہیں تمام ضروری سہولتیں مہیا کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کی نصابی اور صحت مند غیر نصابی سرگرمیوں کو ہر صورت جاری رکھیں گے اور اس سلسلے میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس یقین کا اظہا رکیا کہ ہمارے نوجوانوں کا مستقبل روشن ہے ۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ صوبے کے تمام اضلاع میں کیڈٹ کالج اور بی آرسی کالجز ہوں۔ تقریب میں صوبائی وزراء میر عامر رند ، پرنس احمد علی ، میر ضیاء لانگو ، فائق جمالی کے علاوہ کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی ،ڈپٹی کمشنر سید زاہد شاہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دوستین دشتی ودیگر صوبائی و ضلعی آفیسران اور قبائلی عمائدین بھی موجودتھے وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر قلات پریس کلب کیلئے دس لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا ۔

متعلقہ عنوان :