آزادکشمیر میں کینسر ہسپتال کا قیام موجودہ حکومت کا تاریخی اقدام ہے‘بیرسٹر افتخار علی گیلانی

کینسر ہسپتال کے قیام سے خطرناک مرض کے علاج کیلئے آزادکشمیر میں ہسپتال کے قیام سے عوام کی مشکلات میں کمی آئے گی‘وزیر تعلیم

اتوار 1 اپریل 2018 12:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2018ء) آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز و کالجز اور ایم سی ڈی پی بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں کینسر ہسپتال کا قیام موجودہ حکومت کا تاریخی اقدام ہے مسلم لیگ ن کی حکومت نے آزادکشمیر میں کینسر ہسپتال کے قیام کیلئے اقدامات اٹھا ئے ہیں خطرناک مرض کے علاج کیلئے آزادکشمیر میں ہسپتال کے قیام سے عوام کی مشکلات میں کمی آئے گی مظفرآباد میں کینسر ہسپتال کا قیام وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی ایک اور بڑی کامیابی ہے یہ منصوبہ عوام کیلئے قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی جانب سے ایک تحفہ ہے جسے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے عملی جامہ پہناتے ہوئے اس منصوبے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جلد از جلد اس منصوبے کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے آزادکشمیر حکومت سنجیدگی سے کام کر رہی ہے تین ارب روپے کی لاگت سے یہ منصوبہ مکمل ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے اپنے قیام کے بعد کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کی ہے آزادکشمیر کے عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے مسلم لیگ ن کی حکومت نے تاریخی اقدامات اٹھائے آزادکشمیر بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز کو ایک سال مکمل ہو نے والا ہے گزشتہ ایک سال کے دوران ہزاروں افراد اس سروس سے مستفید ہوئے ریاست میں کینسر ہسپتال قائم ہوا تو آزادکشمیر کے مریضوں کو بیرون ریاست جا کر لاکھوں روپے کے اخراجات نہیں اٹھانے پڑیں گے آزادکشمیر کے عوام کینسر کے مریضوں کو پاکستان کے بڑے ہسپتالوں میں لے جا کر علاج کروانے میں بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں مسلم لیگ ن عوامی مشکلات کے خاتمہ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی آزادکشمیر میں دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کو ون ونڈو کے تحت فوری طور پر علاج معالجہ کیلئے رقوم فراہم کر دی جاتی ہے قبل ازیں دل کے امراض میں مبتلا مریض امدادی رقوم لینے سے پہلے ہی وفات پا جاتے تھے وزیراعظم آزادکشمیر نے دیگر امراض جن کا علاج آزادکشمیر میں ممکن نہیں اسکے لئے بھی فوری علاج کی رقوم فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں جس سے عوامی مشکلات کم ہوئی ہیں آزادکشمیر بھر میں عوام کو صحت کی مزید سہولیات فراہم کرنے کیلئے آئندہ چند ماہ میں بڑے منصوبے شروع کرنے کیلئے کوشش کر رہے ہیں -

متعلقہ عنوان :