جہلم میں کوئلے کی کان بیٹھنےسےدبنےوالے 6مزدورجاں بحق،4لاشیں نکال لی گئیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 1 اپریل 2018 12:35

جہلم میں کوئلے کی کان بیٹھنےسےدبنےوالے 6مزدورجاں بحق،4لاشیں نکال لی ..
جہلم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 01اپریل 2018ء ):جہلم میں کوئلے کی کان بیٹھنےسےدبنےوالے 6مزدورجاں بحق ہو گئے،جاں بحق ہونے والے4 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کا میں گیس بھر جانے کا افسوسناک واقعہ جہلم کے نواحی علاقے ٹلہ جوگیاں میں پیش آیا جہاں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے وہاں موجود مزدوروں کا دم گھٹ گیا اور 4مزدور جان کی بازی ہار گئے۔ایک مزدورکوزخمی حالت میں نکال لیا گیا ۔باقی لاشوں کو نکالنے کا عمل ابھی جاری ہے۔جاں بحق مزدوروں کا تعلق شانگلہ سے ہے۔