بھارت میں دلت جوڑے کا مذہبی تقریب میں حصہ لینے سے روکنے پر اسلام قبول کرنے کا اعلان

اتوار 1 اپریل 2018 14:40

بھارت میں دلت جوڑے کا مذہبی تقریب میں حصہ لینے سے روکنے پر اسلام قبول ..
کانپور ۔یکم اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2018ء) بھارت کے علاقے کانپور میں دلت جوڑے نے مذہبی تقریب میں حصہ لینے سے روکے جانے پر اونچی ذات کے ہندوئوںکے خلاف کارروائی نہ کرنے پر اسلام قبول کرنے کا عندیہ دے دیا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی رتن کانت پانڈے نے بتایا کہ رسول آباد تھانہ حلقے کے گائوں نارخورد میں رہنے والی جیہ دیوی نے الزام لگایا کہ انھیں گزشتہ روز مذہبی تقریب کے دوران رسومات ادا کرنے سے روک دیا گیا اورملزمان چندرشیکھر ،اجے روہت اور امبیکا وغیرہ بدزبانی پر اتر آئے۔ اس معاملے میں جیہ دیوی نے ملزمان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرادی۔انھوں نے عندیہ دیا ہے کہ اگر اونچی ذات کے ہندوئوں کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو وہ اسلام قبول کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :