گرل فرینڈ نہ ملنے پر نوجوان کا انوکھا اقدام

نوجوان نے خاتون دوست ڈھونڈنے کے لیے لڑکیوں کی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 1 اپریل 2018 15:05

گرل فرینڈ نہ ملنے پر نوجوان کا انوکھا اقدام
بیجنگ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 01اپریل 2018ء ):گرل فرینڈ نہ ملنے پر نوجوان نے انوکھا قدم اٹھا لیا۔ نوجوان نے خاتون دوست ڈھونڈنے کے لیے لڑکیوں کی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا۔تفصیلات کے مطابق یہ انوکھا واقعہ چین کے شہر بیجنگ میں پیش آیا جہاں نوجوان نے خاتون دوست ڈھونڈنے کے لیے لڑکیوں کی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا۔

(جاری ہے)

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں موجود لڑکیوں کی یونیورسٹی کی جانب سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں 18 سالہ لڑکے کو داخلہ لیتے ہوئے دکھایا گیا ۔

جب نوجوان سے لڑکیوں کی یونیورسٹی می داخلہ لینے کی وہجہ پوچھی گئی تو اس نے بتایا کہ وہ لڑکیوں کی یونیورسٹی میں داخلہ اس لیا لینا چاہتا ہے تا کہ اسے گرل فرینڈ بنانے میں مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ چونکہ یہاں بہت ساری لڑکیاں تعلیم حاصل کرتی ہیں اس لیے مجھے اپنے لیے جیون ساتھی چننے میں آسانی ہوگی۔لڑکے اس موقف کو سننے کے بعد یونیورسٹی نے لڑکے کو داخلہ دینے کی حامی بھر لی۔