سعودی عرب ،ریاست مخالف سرگرمی میں ملوث 13ترکی شہری گرفتار

گرفتار شدگان مملکت کے امن واستحکام کے خلاف سازش کر رہے تھے، پبلک پراسیکیوٹر

اتوار 1 اپریل 2018 15:50

سعودی عرب ،ریاست مخالف سرگرمی میں ملوث 13ترکی شہری گرفتار
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2018ء) سعودی سیکیورٹی فورس نے مملکت میں مقیم 13ترکی تارکین کو گرفتار کیا ہے جو ریاست مخالف سرگرمیوں میں مصروف تھے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پبلک پراسیکیوٹر کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہاگیاکہ چارد ن پہلے سیکیورٹی فورسز نے 12ترکی شہریوں کو گرفتار کیا تھا جبکہ 13واں مطلوب شخص منگل کو گرفتار ہوا۔ گرفتار شدگان مملکت کے امن واستحکام کے خلاف سازش کر رہے تھے۔ ان کے ساتھ تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :